Monday, May 6, 2024

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے باقی میچز ملتوی کر دیے

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو  کے باقی میچز ملتوی کر دیے
March 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو  کے باقی کے میچز ملتوی کر دیے ہیں ۔ایونٹ کے آج ہونے والے  سیمی فائنلز  اور  کل کھیلا جانے والا فائنل میچ ملتوی کر دیا گیا  ہے ۔

پی سی بی کی جانب سے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے  ، پی سی بی کے مطابق  سیمی فائنل اور فائنل کے  میچز ری شیڈول ہوں گے  ، کورونا کے پیش نظر میچز ملتوی کئے گئے ، فیصلہ انتظامیہ کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق فیصلے سے متعلق ٹیموں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔