Saturday, April 20, 2024

پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
October 25, 2020
 پشاور (92 نیوز) پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بابراعظم کو ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے کپتان کے لئے بابر اعظم، شان مسعود اور محمد رضوان کے ناموں پر غور کیا گیا۔ نئے ٹیسٹ کپتان کے لئے قرعہ بابراعظم کے نام نکل آیا۔ حتمی اعلان دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اسکواڈ کے ساتھ کر دیا جائے گا۔ مختلف کپتان بنانے سے گروپنگ کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ بابر اعظم کو کپتان بنانے سے ٹیم میں گروپنگ کاخاتمہ ہو گا۔