Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
November 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دروہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے دورے پر 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 20، 18 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔