Friday, April 26, 2024

پی سی بی نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر تمام کھلاڑیوں کو راضی کر لیا، 5اے کیٹیگری، 30بی اور سی جبکہ جونیئرز کو ڈی کیٹیگری دی جائیگی

پی سی بی نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر تمام کھلاڑیوں کو راضی کر لیا، 5اے کیٹیگری، 30بی اور سی جبکہ جونیئرز کو ڈی کیٹیگری دی جائیگی
June 9, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر تمام کھلاڑیوں کو راضی کر لیا ہے۔ اس مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ چار کیٹیگریز میں دیا جائے گا جس میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹگریزشامل ہیں۔ اے کیٹگری میں مصباح الحق، شاہد آ فریدی، اظہر علی کے علاوہ یونس خان اور محمد حفیظ کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تیس کھلاڑیوں میں سے بقیہ کو بی اور سی کیٹیگری دی جا رہی ہے۔ ایمرجنگ کھلاڑیوں کوکیمپ کی کارکردگی کی بنا پر ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ پر سینئرز کھلاڑی دستخط کر چکے ہیں۔ باقی کھلاڑیوں کے دستخط مکمل ہوتے ہی اس کا اعلان کر دیا جائےگا۔