Sunday, September 8, 2024

پی سی بی نے عمر اکمل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کیلئے قانونی شق کی تشریح ہی تبدیل کر دی

پی سی بی نے عمر اکمل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کیلئے قانونی شق کی تشریح ہی تبدیل کر دی
January 12, 2016
لاہور(92نیوز)پی سی بی نے شاہد آفریدی کی خواہش پر یو ٹرن لینے کی ٹھان لی عمر اکمل کو پہلا ٹی ٹونٹی کھلا نے کے لیے قانونی شق کی تشریح ہی تبدیل کر دی۔ تفصیلات کےمطابق عمراکمل پر قائداعظم ٹرافی کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کی بنیا د پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ان کاپہلا میچ پندرہ جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی بن رہا ہے۔ شاہد آفریدی عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ خواہش کے احترام میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ شق ڈومیسٹک میچ میں پابندی کی طرف اشارہ کرتی ہے اس لیے وہ انٹرنیشنل میچ کھیل سکتے ہیں البتہ ان کی پہلے ٹی ٹونٹی کی شرکت کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔