Monday, May 13, 2024

پی سی بی نے سرفراز احمد کی کپتانی کے تسلسل پر سوالیہ نشان لگا دیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کی کپتانی کے تسلسل پر سوالیہ نشان لگا دیا
January 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کے تسلسل پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد سرفراز کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ پی سی بی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کپتان کی تعیناتی سیریز ٹو سیریز کی جاتی ہے۔ آسڑیلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور کینگروز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز مارچ میں  شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فیلکوایو پر نازیبا جملے کسنے پر آئی سی سی نے سرفراز احمدپر چار میچوں پر پابندی لگائی تھی۔