Friday, March 29, 2024

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
June 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں وکٹ کیپر و بلے باز سرفراز احمد ، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم سمیت انڈر 19 پلیئر حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی، ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم سنبھالیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمینوں میں اسد شفیق، فواد عالم، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں۔ وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور سرفراز احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ فاسٹ باؤلرز میں فہیم اشرف، حارث روف، عمران خان، محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ اسپنرز میں یاسر شاہ، عماد وسیم، کاشف بھٹی اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔ بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ریزرو رکھا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔ چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے کھلاڑیوں کی میدان سے دوری چیلنج ہے تاہم انگلینڈ میں ٹریننگ سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔ انتیس رکنی اسکواڈ کے ساتھ 14 ٹیم آفیشلز بھی ہوں گے۔