Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
June 28, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوہزار اکیس اور بائیس کے لیے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 12 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کٹیگریز کے ماہوار وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

جویریہ خان اور بسمہ معروف کو اے کٹیگری میں برقرار رکھا گیا جبکہ ندا ڈار کو بی کٹیگری میں ترقی مل گئی۔

پی سی بی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر، فاطمہ ثناء کو کٹیگری سی میں جگہ مل گئی، کائنات امتیاز اور نشرہ سندھو بھی کٹیگری سی کا حصہ بن گئیں۔

رواں سال سینٹرل کنٹریکٹ پانے والی ویمن کرکٹرز کی تعدادنو سے بڑھا کر 12 کر دی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ یکم جولائی سے لاگو ہوں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک سالہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔