Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی نے حفیظ کا باؤلنگ ایکشن درست کرنے کیلئے ریویو کمیٹی بنا دی

پی سی بی نے حفیظ کا باؤلنگ ایکشن درست کرنے کیلئے ریویو کمیٹی بنا دی
November 21, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن میں بہتری کیلئے ریویوکمیٹی قائم کر دی ۔ چار رکنی کمیٹی پروفیسر کو ایکشن کی درستگی میں معاونت فراہم کرے گی ۔
محمد حفیظ این سی اے میں ٹریننگ کریں گے ۔ ہر دس روز بعد مقامی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ لیا جائےگا ۔