Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی نے بی سی بی کو سیریز کا خاکہ ارسال کردیا

پی سی بی نے بی سی بی  کو سیریز کا خاکہ ارسال کردیا
November 27, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی ) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے شیڈول کا خاکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا۔ سری لنکا کے بعد   پی سی بی کی نظریں بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان پر جم  گئیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے شیڈول کا خاکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیریز میں پہلے ٹیسٹ اور بعد میں  ٹی ٹوینٹی میچز  رکھے گئے ہیں  ، پی سی بی کا کہنا ہے پاکستان اب اپنی ہوم سیریز باہر نہیں کھیلے گا، ایسا ممکن نہیں کہ سیریز  کا ایک حصہ پاکستان اور دوسرا باہر ہو، پی سی بی نے اب پالیسی بدلی تو اس سے پی ایس ایل  اور دوسری سیریز پر منفی اثرات پڑیں گے۔ بنگلہ  دیش کے خلاف دو ٹیسٹ  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں ، بنگلہ دیش نے دورہ نہ کیا تو اسے اپنے پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔ بنگلہ دیش کا سکیورٹی وفد پاکستان میں سکیورٹی پلان کا جائزہ لے چکا ہے ، بنگلہ دیش کی ویمن اور انڈر 16 ٹیمیں پاکستان کا کامیاب دورہ بھی  کر چکی ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی درمیان سیریز آئندہ  برس جنوری فروری میں شیڈول ہے۔