Sunday, April 28, 2024

پی سی بی نے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس کیخلاف کیس دائر کر دیا

پی سی بی نے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس کیخلاف کیس دائر کر دیا
November 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) پی سی بی نے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس کیخلاف لندن میں کیس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوتھے پی ایس ایل کیلئے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس سے پروڈکشن معاہدہ کیا گیا تھا۔ پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر بھارتی کمپنی نے پروڈکشن چھوڑ دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21 اکتوبر کو بھارتی کمپنی کو نقصانات کے ازالے کا نوٹس بھیجا تھا۔ بھارتی کمپنی نے خاطر خواہ جواب نہ دیا تو لندن کے کورٹ میں پی سی بی نے مقدمہ کر دیا۔