Thursday, April 18, 2024

 پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف بقیہ سیریز ملتوی کردی

 پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف بقیہ سیریز ملتوی کردی
March 16, 2020
لاہور  ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے پیش نظر پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف  بقیہ سیریز ملتوی کر دی ۔ بنگلہ دیش نے اگلے ماہ ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کھیلنے پاکستان آنا تھا ،  پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈ سیریز کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کو سیریز کیلئے  29مارچ کو کراچی پہنچناتھا ،  پاک بنگلہ دیش واحدون ڈے یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا ۔ پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ پانچ اپریل سے شروع ہونا تھا ،  پی سی بی نے 25مارچ سے شروع ہونیوالا پاکستان ون ڈے  کپ بھی ملتوی کردیا۔