Thursday, March 28, 2024

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا
September 2, 2020
لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ  بورڈ  نے کوویڈ 19 کے سبب ایونٹ کے بقیہ میچز 17 مارچ کو ملتوی کردئیے گئے تھے۔ ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چودہ نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمنٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے اگلے روز ایلمنٹر ٹو جبکہ فائنل 17 نومبر بروز منگل کو ہو گا۔ ایونٹ کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی۔ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں گے جہاں تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔ فی الحال چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے  حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔ شیڈول:14 نومبر بروز ہفتہ: کوالیفائر(ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز)، قذافی اسٹیڈیم لاہور؛ ایلمنٹر ون (لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی) ، قذافی اسٹیڈیم لاہور 15 نومبر بروز اتوار:  ایلمنٹر ٹو (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) ، قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 17 نومبر بروز منگل: فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔