Tuesday, April 30, 2024

پی سی بی نے آصف اورسلمان بٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو نمائشی میچ کھیلنے کی اجازت دیدی

پی سی بی نے آصف اورسلمان بٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو نمائشی میچ کھیلنے کی اجازت دیدی
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)قطرکرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پرپی سی بی نےآصف اورسلمان بٹ سمیت دیگرکھلاڑیوں کونمائشی ٹی ٹوئنٹی  میچ کھیلنےکی اجازت دیدی۔ تفصیلات کےمطابق قطرکرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےاٹھارہ دسمبرکوملک کے قومی دن کےموقع پرٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنےکےلیے پاکستانی کھلاڑیوں کومدعوکیاگیاتھا۔ نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمدآصف اورسلمان بٹ پانچ سال بعدحصہ لینگے پی سی بی کی جانب سے سعیداجمل ،کامران اکمل،عدنان اکمل،اعزازچیمہ ،عمران فرحت اورتوفیق عمرکوبھی کھیلنےکی اجازت دی گئی ہے میچ پاکستان اورقطرالیون کےدرمیان کھیلاجائیگا۔