Saturday, May 18, 2024

پی سی بی نے 33 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا

پی سی بی نے 33 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پی سی بی نے 33 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا، آل راؤنڈرمحمدحفیظ کواے کیٹیگری سے نکال دیا گیا، وہاب ریاض بھی بمشکل سی کیٹیگری میں جگہ بنا سکے ۔  دیگر کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں پچیس سے تیس فیصد جبکہ میچ فیس میں بھی بیس فی صد اضافہ کر دیا گیا۔ پی سی بی نے آئندہ سال کیلئے 33 کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے۔ کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ  میں 25 سے 30فی صد اضافہ کردیا گیا جبکہ میچ فیس میں بھی 20 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں جبکہ وہاب ریاض کی سی کیٹیگری میں تنزلی کر دی گئی ، اے کیٹیگری میں اظہر علی ،شعیب ملک ،سرفراز احمد ، یاسر شاہ ،بابر اعظم اور محمد عامر  شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی ، فخر زمان اورشاداب خان شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان شنواری، شان مسعود اور عماد وسیم شامل ہیں۔ ڈی کیٹیگری میں رومان رئیس، آ صف علی، راحت علی ، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت کورکھاگیا ہے جب کہ ای کیٹیگری میں بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان،عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ کی توثیق کپتان سرفراز اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے کی۔احمدشہزادکوڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیاگیا۔