Friday, May 17, 2024

پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کریگا

پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کریگا
September 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پی سی بی نیشنل ٹی 20  کپ میں  90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کرے گا ،ایونٹ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی ، دوسری فائنلسٹ ٹیم 25 لاکھ  کی حقدار ٹھہرے گی،  ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ  ملیں گے۔

ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپےدئیے جائیں گے،پی سی بی کے مطابق  انعامی رقم  ڈومیسٹک کنٹریکٹ شدہ کھلاڑیوں کو ماہانہ  وظیفے اور میچ فیس کے علاوہ ہے۔

ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر  کو راولپنڈی میں ہوگا۔