Friday, March 29, 2024

پی سی بی ملازمت کے حوالے سے غلط بیانی کر رہا ہے ، سابق کپتان سلیم ملک

پی سی بی ملازمت کے حوالے سے غلط بیانی کر رہا ہے ، سابق کپتان سلیم ملک
October 27, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق کپتان سلیم ملک نے کہا پی سی بی ملازمت کے حوالے سے غلط بیانی کر رہا ہے۔ سلیم ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ پندرہ سال سے آئی سی سی کا لیٹر مانگ رہے ہیں جو پی سی بی نے چھپا رکھا ہے۔ وہ پی سی بی کو اپنی آفرز دکھا کر اجازت مانگیں گے۔ اجازت نہ ملنے پر عدالت جائیں گے۔ انڈی پنڈنٹ ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے سے کسی حد تک مطمئن ہیں۔ ادھر وکیل سلیم ملک نے کہا سلیم ملک پر کبھی بھی لائف بین نہیں تھا۔ دس لاکھ کا جرمانہ بھی عدالت نے ختم کر دیا تھا۔ پی سی بی نے ہمیں آئی سی سی کے ٹرانسکرپٹ کا جواب دینے کا کہا تھا۔ اس ٹرانسکرپٹ کو ہم نے چیلنج کیا تھا جس کا فیصلہ ایک روز قبل آ گیا۔ اس فیصلہ میں اس ٹرانسکرپٹ کو ناقابل اعتبار قرار دے دیا اور اس پر پی سی بی کارروائی نہیں کر سکتی۔