Friday, March 29, 2024

پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر دفاتر دس روز کے لیے بند

پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر دفاتر دس روز کے لیے بند
March 8, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس پی سی بی ہیڈکوارٹرز بھی پہنچ گیا۔ عملے کے ایک فرد میں وائرس کی تشخیص پر پی سی بی دفاتر دس روز کے لیے بند کر دیئے گئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے بورڈ نے ملازمین کے لیے کورونا  ایس اوپیز جاری کر دیے جس کے تحت ملازمین کو اگلے چار روز تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت  کی گئیں ہیں ۔ صرف ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا ۔

پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بھی مردو خواتین کھلاڑیوں کی ٹریننگ بند کر دی گئی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کیمپ میں سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔