Friday, April 19, 2024

پی سی بی شعبہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی

پی سی بی شعبہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
March 6, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں ناکام بائیوسیکور ببل، پاکستان کرکٹ بورڈ شعبہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈاکٹر سہیل نے اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا جس پر چیئرمین اور سی ای او فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹر سہیل ایک ماہ کام کریں گے جوان کا نوٹس پریڈ ہو گا وہ اس دوران پی ایس ایل میں کورونا کیسز پر انکوائری میں تعاون کے پابند ہوں گے۔

پی ایس ایل سکس کے بائیو سکیور ببل اور کورونا پروٹوکرلز پر سوالات اٹھنے پر ڈاکٹر سہیل تنقید کی زد میں تھے۔