Monday, September 16, 2024

پی سی بی سالانہ ایوارڈ تقریب، حسن علی ون ڈے فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پی سی بی سالانہ ایوارڈ تقریب، حسن علی ون ڈے فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پی سی بی سالانہ ایوارڈ تقریب کراچی میں سجی ، حسن علی ون ڈے فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ فخر زمان کو غیر معموملی کار کردگی دکھانے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔ فخر زمان کو خصوصی ایوارڈ ایک روزہ میچز میں تیز ترین ایک ہزار رنز اور ون ڈے  انٹر نیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے پر دیاگیا۔ اس موقع پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ سعید انور کا ریکارڈ ہمیشہ قائم رہے گا ،میں سعید انور کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا ، انہوں نے انڈیا کے خلاف انڈیا میں اسکور کیا ، میں اڑھائی سو رنز بھی بنا لیتا تو بھی سعید انور کا ریکارڈ نہیں ٹوٹتا ۔ فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیگ میری سب سے اچھی اننگ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل تھا ، وہاں کی الگ کنڈیشنز تھیں۔ تقریب میں  فخر زمان کا بیٹ بھی نیلام کیا گیا جو کہ 7لاکھ روپے میں نیلام ہوا ۔شاہد آفریدی کا بیٹ 10لاکھ 50 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو امتیاز احمد اسپرٹ ایواراڈ آف پاکستان سے نوازا گیا  ، سرفراز کا کہنا تھا کہ کپتانی آسان نہیں ہوتی ، جب کپتان ملی تو ٹاسک بہت زیادہ تھے ، ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا میں نے معین خان ، شاہد آفریدی کی کپتانی میں کھیلا ہے ۔ محمد عباس بیسٹ پلیر آف ٹیسٹ کرکٹ قرار پائے جب کہ محمد آصف یعقوب بہترین ایمپائر اورمحمد انیس بہترین ریفری قرار پائے ۔ لاہور کے سجاد اکبر کو سال کا بہترین کوچ قرار دیا گیا ، پی سی بی ایورڈ تقریب میں آل راؤندرفہیم اشرف نے پانچ پش اپس لگائے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین بلے باز شان مسعود جب کہ باؤلر کا ایوارڈ اعزاز چیمہ لے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز کامران اکمل کے نام  رہا۔ ڈومیسٹک کرکٹ برائے خواتین میں بسمہ معروف بہترین بلے باز قرار پائیں  جب کہ بہترین بالر ڈائنا بیگ اور بہترین وکٹ کیپر سدرہ نور کو قرار دیا گیا۔