Friday, April 26, 2024

پی سی بی دفاتر کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی یقین دہانی کرانے پر ڈی سیل کر دیا گیا

پی سی بی دفاتر کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی یقین دہانی کرانے پر ڈی سیل کر دیا گیا
April 30, 2015
لاہور (92نیوز) پی سی بی کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمحکمہ ایکسائز نے قذافی سٹیڈیم اور بورڈ کے دفاتر کو سیل کر دیا، بعدازاں ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی کرائے جانے پر ڈی سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے 5کروڑ 23لاکھ سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے۔ پی سی بی نے پراپرٹی ٹیکس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جو مسترد کر دی گئی جس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر اور قذافی سٹیڈیم کو سیل کر دیا۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس 2002ءسے قذافی سٹیڈیم کا کنٹرول ہے اور وہ سٹیڈیم سے ملحقہ دکانوں اور دفاتر کے کرایوں سے کروڑوں روپے کما رہا ہے لہٰذا پراپراٹی ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے۔ بورڈ دفاتر اور قذافی سٹیڈیم سیل ہونے کے بعد پی سی بی انتظامیہ کو ہوش آیا اور انہوں نے محکمہ ایکسائز سے مزید چند روز کی مہلت مانگ لی جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے سٹیڈیم اور دفاتر کو ڈی سیل کر دیا۔