Saturday, April 20, 2024

پی سی بی بھارتی ٹیم کے فوجی کیپس پہننے پر احتجاج کرے ،فواد چودھری

پی سی بی بھارتی ٹیم کے فوجی کیپس پہننے پر احتجاج کرے ،فواد چودھری
March 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پی سی بی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوجی  کیپس پہنچنے پر آئی سی سی سے احتجاج کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میں فوجی کیپ پہننا آئی سی سی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ،جس پر پی سی بی کو آئی سی سی سے احتجاج کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے، آئی سی سی کو بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ، امید ہے کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی ۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے سیاہ پٹیاں باندھنی ہوں گی۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اس کا فوری نوٹس لے کر بھارتی کرکٹ بورڈ کو معطل کرے۔ معروف کرکٹ تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے بھی نانٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی  سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا بھارتی ٹیم نے آئی سی سی قوانین کیخلاف ورزی کرکے گورننگ باڈی کے بھارتی صدر سشانک منوہر کو بھی امتحان میں ڈال دیا ہے ،سب نگاہیں اب ان پر مرکوز ہیں  ۔