Thursday, April 25, 2024

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے محمد سمیع کو فکسنگ الزامات پر طلب کر لیا

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے محمد سمیع کو فکسنگ الزامات پر طلب کر لیا
December 8, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان میں اسپاٹ فکسنگ کااونٹ کسی کروٹ بیٹھتانظرنہیں آتا، فاسٹ باؤلرمحمدسمیع پربھی انگلیاں اُٹھ گئیں، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے فاسٹ بولر کو طلب کرلیا۔

شرجیل خان، خالدلطیف، ناصرجمشید، محمدعرفان کے بعد محمدسمیع پربھی سوالیہ نشان لگ گیا۔ محمد سمیع پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے۔

فاسٹ بولرسے ملنے والی معلومات کے بعدانہیں باقاعدہ چارج شیٹ دینے کافیصلہ کیا جائے گا، محمد سمیع کانام ناصرجمشید اور شرجیل خان کے خلاف انکوائری کے دوران نیشنل کرائم نیوز ایجنسی لندن کے تفتیشی افسروں کی جانب سے سامنے لایاگیا۔