Thursday, March 28, 2024

پی سی بی اور بی سی سی آئی نے سیریز کے بہانے قوم کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا

پی سی بی اور بی سی سی آئی نے سیریز کے بہانے قوم کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا
December 10, 2015
لاہور(92نیوز)بھارت کھیلنےکو تیار نہیں جبکہ  شہریار خان ہار  ماننے  کو  تیار نہیں ہیں ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی  بی حکام کو پھر  انتظار کی سولی پر لٹکاتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی اور سشما سوراج  کی ملاقات کے بعد ہی  واضح ہو گا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ  کھیلنا  ہے یا نہیں دو طرفہ  سیریز کی  بدلتی  صورتحال پر  پی سی  بی  حکام نے ثالث جائلز کلارک  کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت معاہدے کے باوجود سیریز کےانعقاد میں سیریس نہیں   کبھی  وینیو پسند نہیں آتا تو کبھی شوسینا  کے غنڈے  کود پڑتے ہیں۔ بی سی  سی آئی کبھی اپنی  حکومت  کو  آگے  لے آتی ہے تو کبھی خود انتظار کی سولی کا جلاد بن جاتا ہےبھارتی  بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر  تو یہاں تک  کہہ گئے کہ جب سرحدوں پر لاشیں گر رہی ہوں تو سیریز کی کیا  ضرورت ہے۔ دوسری جانب پی سی  بی حکام ہیں کہ جوبار بار کے انکار کے باوجود سیریز کے لئے مرے  بیٹھے ہیں شہریارخان کبھی  بی سی سی آئی کو خط لکھ کر حتمی جواب مانگتے ہیں   تو کبھی  سیریز کی  منسوخی  پر  ہرجانے کی  دھمکی  دیتے ہیں سشماسوراج کی آمد پر شہریا ر خان کی امید پھرجاگی اور  انہیں  سب  حسیں حسیں  نظرآنے لگا بھارتی وزیر خارجہ دو روز ہ دورےمیں پاک  بھارت  سیریز پر ایک  لفظ نہ بولیں لیکن نو دسمبر کی صبح پہلے سیریز کی  تاریخ کا اعلان کیا گیا اور شام کوصورتحال  واضح  ہونے پر  حکام کو خفت کا سامنا کرنا  پڑاسشما سوراج کے  جانے کے  بعد بھارتی  بورڈ  نے پی سی  بی  حکام سے رابطہ کیا اور یہ کہہ کر پھر انتظار کی سولی پر لٹکا دیا کہ حکومت اجازت دے گی   تو ہی  سیریز ہوگی۔