Thursday, March 28, 2024

پی سی بی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے جلد اپنا اسٹیٹمنٹ دینگے ، وسیم خان

پی سی بی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے جلد اپنا اسٹیٹمنٹ دینگے ، وسیم خان
December 3, 2019
 کراچی (92 نیوز) سی ای او پی سی بی وسیم خان نے کہا وہ آڈٹ رپورٹ پر خاموش نہیں ہیں ۔ پی سی بی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے جلد اپنا اسٹیٹمنٹ دینگے۔ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے وسیم خان بولے ہمیں کچھ وقت دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ وسیم خان کا کہنا تھا کے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ ایکسچینج پروگرام پر بات چل رہی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کے اگلے برس آسٹریلیا کی اے ٹیم پاکستان آئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر جہاں سابق کرکٹرز ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں سی ای او پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں ایک دو ناکامیوں سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔ وسیم خان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ہوتا ہے یہ پہلی ٹیم نہیں جسے یہاں مشکل ہوئی، بحیثیت قوم ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،کوچز تبدیل کرنے سے فوری کامیابی نہیں ملتی کچھ وقت تو لگتا ہی ہے۔