Friday, April 26, 2024

پی سی بی آن لائن کوچنگ، وسیم اکرم نے کورونا صورتحال سے نمٹنے بارے آگہی دی

پی سی بی آن لائن کوچنگ، وسیم اکرم نے کورونا صورتحال سے نمٹنے بارے آگہی دی
April 28, 2020
لاہور (92 نیوز) پی سی بی کے زیر اہتمام کرکٹرز کیلئے آن لائن کوچنگ کے دوسرے دن سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا کے بعد صورتحال سے نمٹنے بارے آگہی دی۔ پی سی بی کے زیر اہتمام کرکٹرز کیلئے آن لائن کوچنگ کے دوسرے روز سیشن میں مصباح الحق،وقار یونس،عماد بٹ،وہاب ریاض،عثمان شنواری ودیگر نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاک ڈاؤن کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے آن لائن کوچنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جاوید میانداد نے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو ٹپس دے چکے۔