Friday, April 26, 2024

پی اے ایف کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا

پی اے ایف کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی اے ایف کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

چین سے 5 لاکھ ویکسین خرید کر پاکستان لائی گئی۔ خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نورخان ایئربیس پر پہنچا۔

پاکستان میں پہلی بار سائینو ویک ویکسین لائی گئی ہے۔ اس سے پہلے چین سے سائینوفارم اور کین سائینو بائیو لائی گئی تھی۔