Saturday, April 20, 2024

پی اے ایف بیس پشاور میں فضائی دفاعی آلات کی نمائش

پی اے ایف بیس پشاور میں فضائی دفاعی آلات کی نمائش
September 6, 2019
 پشاور (92 نیوز) پی اے ایف بیس پشاور میں فضائی دفاعی آلات کی نمائش کی گئی جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، معراج اور دیگر جنگی جہاز موجود تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان تھے۔ ایئروائس مارشل عمران ماجد اور ایئرکموڈور ضعیم افضل بھی تقریب میں موجود تھے۔ سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کے ایف 16، جے ایف تھنڈر ، معراج اور دیگر جنگی طیاروں کی نمائش کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے بھی جنگی طیاروں اور فضائی دفاع کے لئے استعمال ہونے والے سازوسامان کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاکستان ایئرفورس کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔ تقریب کے دوران فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی مشق بھی کی ۔