Wednesday, April 24, 2024

پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں 400 سے زائد کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں 400 سے زائد کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
October 18, 2018
رسالپور (92 نیوز) پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں 400 سے زائد کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ رسالپور کی فضا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صدر عارف علوی کی اکیڈمی آمد پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔ صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ کامیاب کیڈٹس میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایک سو چالیس جی ڈی پائلٹ، چھیاسی انجینئرنگ کے کیڈٹس، چھیانوے ایئر ڈیفنس اور اکیس ایڈمن کورس کے کیڈٹس  شامل ہیں۔ قائداعظم بینر نمبر فور سکواڈرن کو دیا گیا۔ بہترین مجموعی کارکردگی پر اعزازی تلوار کیڈٹ طلحہ حبیب نے حاصل کی جبکہ جنرل سروس تربیت میں بہترین کارکردگی پر جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹرافی شہریار احمد کو دی گئی۔ عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے خطے میں امن قائم ہے ۔ ہم ہمسایوں سمیت عالمی برادری سے برابری کے سطح پر تعلقات چاہتے ہیں مگر کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔