Thursday, May 9, 2024

پی ایچ ڈی اسکالر کی نوجوان نسل کو اقبالؒ کی پیروی کرنے کی تلقین

پی ایچ ڈی اسکالر کی نوجوان نسل کو اقبالؒ کی پیروی کرنے کی تلقین
November 9, 2020

لاہور (92 نیوز)شاعرمشرق علامہ اقبال کے افکارمیں اہلِ پاکستان کے لیے رہنمائی ہے، اقبالیات میں پی ایچ ڈی  کرنے والے لاہور کے مکین میاں ساجد علی نے علامہ اقبال سے متعلقہ اشیا کاذخیرہ کرلیا وہ کہتے ہیں نوجوان کچھ کرنا چاہتے ہیں تو حکیم الامت کی پیروی کریں۔

لاہور کے رہائشی میاں ساجدعلی کاشاعرمشرق سے عشق ان کاکلام پڑھنے سے شروع ہوااورجنون تک جاپہنچا، انہوں نے اقبال کی یادوں کی ہرچیز اپنے پاس جمع کررکھی ہے،وہ یاد گاری سکے ہوں یا پوسٹ کارڈز ، اقبال کی لکھے اردو اور انگریزی کےخطوط  ہوں یا ایک صدی پرانی انکی نظمیں،،ڈاک ٹکٹیں ہوں یا ڈاک کی مہریں میاں ساجد علی کے پاس شاعرمشرق سے متعلق سب کچھ ہے۔

پی ایچ ڈی اسکالر اقبالیات میاں ساجد نوجوان نسل کو اقبال کے لکھا پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں ،  اقبال کے منفرد عقیدت مند میاں ساجدکہتے ہیں علامہ اقبال کے کلام سے زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔