Friday, March 29, 2024

پی ایچ اے کا کل سے شہر کے پارکس کھولنے کا فیصلہ

پی ایچ اے کا کل سے شہر کے پارکس کھولنے کا فیصلہ
June 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایچ اے نے کل سے شہر کے پارکس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارکس صبح چھ بجے سے رات گئے تک کھلے رہیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر سیال کے مطابق پارکس کل سے صبح 6 بجے سے رات تک عوام کے لیئے کھلے رہیں گے۔ محکمہ صحت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے۔ پارکس میں آنے والے شہری ماسک پہنیں گے اور ہاتھوں میں گلوز  کا استعمال کرنا لازمی ہے۔ اس کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے بچوں کے جھولوں اور کھیلنے کے مقامات  کو فلحال بند رکھا جائے گا ۔ پی ایچ اے کے پارکس  75 دن کے بعد عوام کے لیئے کھولے جا رہے ہیں ۔ شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔