Sunday, September 8, 2024

پی ایچ ایف کی کوششیں‘ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو جرمنی کے ویزے مل گئے

پی ایچ ایف کی کوششیں‘ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو جرمنی کے ویزے مل گئے
July 18, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو پی ایچ ایف کی تگ و دو کے بعد جرمنی کے ویزے مل گئے۔ جونیئر ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے منگل کے روز روانہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں جرمنی میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے منگل کے روز روانہ ہو گی۔ ٹیم کے کپتان دلبرحسین جبکہ نائب کپتان اظفر یعقوب ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان غنی، عاطف مشتاق، مبشرعلی، ابوبکر، محمد قاسم، جنید کمال، شان ارشاد، عتیق ارشد‘ بلال قادر، راناسہیل، سمیع اللہ، محمد رضوان، حسن انور اور فیضان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے مینجر طاہرزمان اورکوچ ذیشان اشرف ہوں گے۔ چار ملکی ٹورنامنٹ 21 سے 24 جولائی تک جرمنی میں ہو گا جس میں پاکستان، ہالینڈ، جرمنی اور بلجیم کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد جرمنی کے مقامی کلبوں کے ساتھ پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔