Friday, May 3, 2024

پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کر دیا

پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کر دیا
May 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ انسانی سمگلنگ کے معاملے پر عامر سلمان برنارڈ اور نیلمہ حسین کے خلاف کارروائی کے لئے نیب اور ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رسجا کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان سوپر لیگ کے ایڈیشن میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ ہوں گے۔ بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ ملک کے اندر ہی کرانا ترجیح ہو گی۔ انسانی اسمگلنگ کے معاملہ پر ایک سوال کے جواب میں بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ سلمان برنارڈ اور نیلمہ حسین کے خلاف کارروائی کے لیے نیب ا ور ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ hockey   ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ وہ عامر سلمان برنارڈ کو جانتے ضرورتھے مگر ان کے کردار کے بارے میں کوئی علم نہ تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہاکی کو زمین سے اٹھا کر دوبارہ عروج پر لے جانے کے لیے بہت وقت درکار ہے۔ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اسکول ہاکی اور اکیڈمیز سمیت طویل اور مختصر المدتی منصوبے بنا رہے ہیں۔ حکومت سے ہاکی کے لیے سالانہ 29 کروڑ کا بجٹ مانگا ہے۔