Saturday, May 18, 2024

پی ایچ ایف نے ایشین چیمپئنز ٹرافی اور سلطان جوہر کپ کی تیاری کیلئے شیڈول میچز کو سینئراورجونیئر ٹیموں کے ٹرائل کا درجہ دیدیا

پی ایچ ایف نے ایشین چیمپئنز ٹرافی اور سلطان جوہر کپ کی تیاری کیلئے شیڈول میچز کو سینئراورجونیئر ٹیموں کے ٹرائل کا درجہ دیدیا
October 7, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی اور سلطان جوہر کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میچز کو سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ٹرائل کا درجہ دے دیا جونیئر اور سینئرز کی سلیکشن کمیٹیاں لاہور طلب میچز کے اختتام پر جونیئر اور سینئر ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔۔ تفصیلات کےمطابق پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان سینئر اور انڈر ٹونٹی ون کے درمیان میچز آٹھ، نو اور دس اکتوبر کو کھیلے جانے ہیں۔ اب یہ تینوں میچز بطور ٹرائل دیکھے جائیں گے جس کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو لاہور طلب کر لیا گیا۔ ملائیشیا میں کھیلے جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے۔ ایشین چیمپینز ٹرافی بیس سے تیس اکتوبر تک ملائیشیا کے شہر کونٹن میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اکتیس اکتوبر سے چھے نومبر تک ملائیشیا میں ہی سلطان جوہر کپ میں حصہ لے گی۔