Friday, April 26, 2024

پی ایم ڈی سی کے صدر،عہدے کی مدت ختم ہونےکے باوجود سیٹ پر براجمان

پی ایم ڈی سی کے صدر،عہدے کی مدت ختم ہونےکے باوجود سیٹ پر براجمان
March 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسرمسعود حمید مدت ختم کے باوجود صدارت کے عہدے پربراجمان  دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔ صدر نے رجسٹرار بھی اپنا لگا لیا،عدالت نے صدر کونسل کے احکامات معطل کردیئےاور سابق رجسٹرار کوعہدے پر بحال کردیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر مسعود حمید چھ نومبردو ہزار چودہ کو پروفیسر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے۔ وہ بطور وائس چانسلر ڈاو میڈیکل یونیورسٹی بھی دو ہزار تیرہ سے توسیع پر ہیں۔ اس  لیے قانوناً وہ کونسل کے صدر نہیں رہے مگروہ ناصرف کونسل کی صدرنشست پربراجمان ہیں بلکہ انہوں نے ڈاو یونیورسٹی کے ہی اسسٹنٹ پروفیسر سمیر قریشی کو کونسل کا قائم مقام رجسٹرار بھی مقرر کردیا ہے۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے رجسٹرار کی تقرری پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سابق رجسٹرار کو بحال کر دیا۔ کونسل کے صدر نے ریٹائرڈ کرنل کوڈیلی ویجز کی بنیاد پرڈائریکٹرایڈمن بھی لگا دیا ہے، کونسل نے صدرکے عہدے پر غیر قانونی قابض رہنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ  وزیرمملکت برائے صحت معاملے کو کونسل حکام کی ذاتی چپقلش قرار دیتی ہیں۔