Tuesday, April 30, 2024

پی ایم ڈی سی کے بعد پاکستان نرسنگ کونسل سے بھی ڈاکٹر عاصم کا آٹھ سالہ راج ختم

پی ایم ڈی سی کے بعد پاکستان نرسنگ کونسل سے بھی ڈاکٹر عاصم کا آٹھ سالہ راج ختم
October 16, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پی ایم ڈی سی کے بعد اب پاکستان نرسنگ کونسل سے بھی ڈاکٹر عاصم کا آٹھ سالہ راج ختم ہو گیا۔ انیس رکنی نرسنگ کونسل نے ڈاکٹر عاصم کی چھٹی کرا دی اور ان کی جگہ پی ایچ ڈی نرس رفعت جان کو کونسل کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کی پاکستان نرسنگ کونسل کے صدارت سے عہدے سے بھی چھٹی ہو گئی۔ نرسنگ کونسل نے ڈاکٹر عاصم کی جگہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نرس رفعت جان کو کونسل کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی طرح ڈاکٹرعاصم نے نرسنگ کونسل پر بھی گزشتہ آٹھ سال سے قبضہ کر رکھا تھا اور وہ اس اہم ترین کونسل کے صدر کے عہدے پر براجمان تھے۔ عاصم حسین نے کسی نرس کو اس عہدے پر منتخب نہیں ہونے دیا اور کونسل سے مرضی کے فیصلے کرائے تاہم ان کے گرفتار ہوتے ہی وزارت قومی صحت نرسنگ کونسل کے ہنگامی انتخابات کرائے گئے۔ چاروں صوبوں کی کونسل اراکین نے ڈاکٹر عاصم کی جگہ پی ایچ ڈی نرس رفعت جان کو کونسل کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ رفعت جان کو انیس میں سے صرف تیرہ ارکان نے ووٹ دیئے۔ نرسنگ کونسل کی نومنتخب صدر نے نئے عہدے کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔