Friday, May 3, 2024

پی ایم ڈی سی نے 17کالجز کو طالبعلموں کے نئے داخلے کرنے سے روک دیا

پی ایم ڈی سی نے 17کالجز کو طالبعلموں کے نئے داخلے کرنے سے روک دیا
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سترہ کالجزکو سیشن دوہزارپندرہ سولہ میں اسٹوڈنٹس کے داخلے سے روک دیا ہے جبکہ چار کالجزپررولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنےپرپابندی لگائی گئی ۔ پابندی کا سامنے کرنے والے سترہ کالجز میں پرائیویٹ اورسرکاری کالجز شامل ہیں،کالجزپرپابندی لگانے کی وجہ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے،جبکہ چار کالجزپررولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنے کےباعث پابندی لگائی گئی سترہ کالجزمیں سے دس پنجاب میں ہیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے والدین کو ہدایت کی ہےکہ وہ کسی بھی کالج میں بچوں کےداخلے سے پہلے کالج کااسٹیٹس چیک کرلیں۔ کالجزمیں ساہیوال میڈیکل کالج،ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج،ایبٹ آباد میڈیکل کالج،، ایبٹ آباد ویمن میڈیکل کالج،شیخ خلیفہ بن زید ال نیہام میڈیکل کالج،، شیخ زید میڈیکل کالج لاہور،رحیم یارخان میڈیکل کالج،راشد لطیف میڈیکل کالج،ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،،یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری،حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،آل رازی میڈیل کالج پشاور،،انڈس میڈیکل کالج،،محمد بن قاسم میڈیکل کالج،، فیڈرل میڈیکل ایند ڈینٹل کالج،، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج،،ٹنڈو محمد خان میڈیکل کالج،اسلامک انٹرینشنل میڈیکل کالج اورباچا خان میڈیکل کالج شامل ہیں۔