Friday, May 3, 2024

  پی ایم ڈی سی میں بدعنوانیوں کی رپورٹ جاری، غیر ملکی گریجوایٹس کونیشنل ایگزامینشین بورڈ کا امتحان دیئے بغیر پاس کرنے کا انکشاف

   پی ایم ڈی سی میں بدعنوانیوں کی رپورٹ جاری، غیر ملکی گریجوایٹس کونیشنل ایگزامینشین بورڈ کا امتحان دیئے بغیر پاس کرنے کا انکشاف
May 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عدالتی کمیشن نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی بدعنوانیوں کی رپورٹ جاری کردی،متعدد غیر ملکی گریجوایٹس کونیشنل ایگزامینشین بورڈ کا امتحان دیئے بغیر پاس کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کمشین کی رپورٹ میں پی ایم ڈی سی کے صدرمسعود حمید کی بے ضابطگیاں سامنے آگیئں ۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی کمیشن نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی بدعنوانیوں کی رپورٹ جاری کردی متعدد غیر ملکی گریجوایٹس کونیشنل ایگزامینشین بورڈ کا امتحان دیئے بغیر پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کمشین کی رپورٹ میں پی ایم ڈی سی کے صدرمسعود حمید کی بے ضابطگیاں سامنے آگئی ہیں ۔ رپورٹ میں متعدد میڈیکل گریجوایٹس کو امتحان دینے کے باوجود غیر حاضر قرار دیا گیا،یونیورسٹی سطح کی تحقیقات میں بھی سکینڈل میں ملوث افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ عدالت نے مسعود حمید کی پی ایم ڈی سی کے صدر کے طور پرتقرری کو غیر قانونی قرار دے رکھا تھا ۔