Tuesday, April 16, 2024

پی ایم اے اور وائی ڈی اے کا ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنیکا مطالبہ

پی ایم اے اور وائی ڈی اے کا ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنیکا مطالبہ
April 6, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی وباء پر پی ایم اے اور وائی ڈی اے نے ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا ملک بھر کے ڈاکٹروں کے پاس کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حفاظتی سامان نہیں، حکومت مخصوص لباس، ماسک، گلوز سمیت دیگر سامان فراہم نہیں کررہی۔ سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ہمارے 35 سے 40 ڈاکٹرکورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، ہم وزیراعظم اور وزرا اعلیٰ سے ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت ہمارے طبی عملے کو پہلے محفوظ کرے۔ چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹرعمر سلطان کہتے ہیں کہ جب تک حکومت ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کرے گی تب تک سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے، ڈاکٹروں کو ہیلتھ الاؤئنس دیا جائے، پنجاب کی طرح اضافی تنخواہ بھی اداکی جائے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ جن ڈاکٹروں کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں وہ فوری اداکی جائیں، سرکاری اسپتالوں میں وینٹی کی تعداد بڑھائی جائے۔