Sunday, April 28, 2024

پی ایم ایس ایس کشمیر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل

پی ایم ایس ایس کشمیر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل
September 7, 2018
کراچی (92 نیوز) چین میں تیار ہونے والا پی ایم ایس ایس کشمیر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھانے والوں کی یاد میں جہاز کا نام کشمیر رکھا گیا۔ وزن 1550 ٹن ، رفتار 26 ناڈز فی گھنٹہ یہ ہے جہاز پی ایم ایس کشمیر جس کی لمبائی ہے 94 میٹر۔ چین میں طیار ہونے والے جہاز کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ آپریشنز کوموثر انداز میں نبھانے کیلئے جدید سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے۔ پی ایم ایس ایس چین میں پاکستان کا تیار ہونیوالا پانچواں جہاز ہے۔ ڈاکیارڈ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا نعرہ ہے ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے۔ رئیر ایڈمرل زکا اللہ نے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے پاکستان کو سمندری حدود  میں نگرانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور آپریشنز کرنے میں بھی آسانی ہو گئی۔