Sunday, April 28, 2024

پی ایس پی کے کئی رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ سے رابطے شروع کر دیئے

پی ایس پی کے کئی رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ  سے رابطے شروع کر دیئے
October 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) عام انتخابات سے پہلے پاک سرزمین پارٹی کی بڑی بڑی باتیں کرنے والے انتخابات کے نتائج سے اس قدر مایوس ہوئے کہ کئی رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطے شروع کردیئے، اور اُن کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور شروع کردیا۔ پاک سر زمین پارٹی کا کوئی بھی رکن  سندھ یا قومی اسمبلی میں نہ پہنچ سکا ، پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال بھی کمال نہ دکھاسکے  ۔ پارٹی کارکردگی سے دلبرداشتہ رہنماؤں کو مستقبل کی فکر ستانے لگی  تو سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی یاد آگئی  جس کے بعد پی ایس پی کے کئی رہنماؤں کے سابق گورنر سے رابطے  کر لئے ۔ ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کو مستقبل کی فکر ستارہی ہے ان میںانیس ایڈووکیٹ، رضا ہارون، ڈاکٹرصغیراحمد، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور شکیل عمر شامل ہیں ۔ انیس ایڈووکیٹ نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیکر ڈاکٹرعشرت العباد خان سے رابطوں کا اعتراف کرلیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹرعشرت العباد سے پُرانے تعلقات ہیں ،  کچھ اختلافات تھے  جنہیں دور کیا گیا  ہے ۔