Thursday, May 2, 2024

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال این اے 253 سے میدان میں اتریں گے

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال این اے 253 سے میدان میں اتریں گے
June 24, 2018
کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی نے کراچی سے امیدواروں کےناموں کا اعلان کر دیا ۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال این اے 253 سے میدان میں اتریں گے۔ ملک میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ۔ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوار میدان اتارنے میں مصروف ہیں ۔ عام انتخابات 2018 کے لیے پاک سرزمین پارٹی جماعت کے سربراہ مصطفیٰ کمال این اے253 سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ فوزیہ قصوری این اے 247 سے الیکشن لڑیں گی۔ ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد سے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ میدان میں اتریں گے جبکہ این اے 245 سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت کا مقابلہ ڈاکٹر صغیر کریں گے۔