Monday, September 16, 2024

پی ایس پی کی ملین مارچ کیلئے بھرپوررابطہ مہم جاری

پی ایس پی کی ملین مارچ کیلئے بھرپوررابطہ مہم جاری
April 30, 2017
کرا چی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کی 14 مئی کے ملین مارچ کے لیے بھرپور رابطہ عوام مہم جاری ہے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے مہتمم جامعہ بنوریہ کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ ان کا کہنا تھا کہہ کراچی کے لیے حقوق مانگ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہوگی ۔ تفصیلات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی نے جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ پہنچے جامعہ کے مہتم مفتی نعیم سے ملاقات کی اور 14 مئی کے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ سید مصطفی  کمال کا کہنا تھا کہ  کراچی کے  لیے حقوق مانگ رہےسیاست نہیں کررہےعوام کے بنیادی حقوق کے لیے ہر گھر پر دستک دینگے۔ پی ایس پی کے سربراہ بولےماضی میں کراچی میں ایک ہی جماعت  نے عوام کو بیوقوف بنایا اور خوب لوٹ مار کی ۔ مفتی نعیم  کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال محنت کرنے والے مئیر کراچی تھےشہر میں سڑکیں اور انڈر پاسز ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے 14 مئی  کے ملین مارچ میں  علماء اور مدارس کے طلبہ بھر پور شرکت کرینگے ۔