Monday, September 16, 2024

پی ایس پی کی جانب سے بارہ اگست کو نکالی جانیوالی ریلی کی  تیاریاں عروج پر

پی ایس پی کی جانب سے بارہ اگست کو نکالی جانیوالی ریلی کی  تیاریاں عروج پر
August 10, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پربارہ اگست کو نکالی جانے والی پاکستان ریلی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئیے پاک سر زمین پارٹی نے کمر کس لی 12اگست کو پارٹی آفس سے مزار قائد تک نکالی جانے والی پاکستان ریلی کے لئے پاک سرزمین پارٹی نے کیمپس اور بینرز لگ دئیے گئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کہتے ہیں 12 اگست کو ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کرے گی ، مصطفیٰ کمال نے کہا سانحہ کوئٹہ کی آڑ میں جشن یوم آزادی نہ منانا بھی ملک دشمنوں کے عزائم پورے کرنے کے مانند ہے پاک سر زمین پارٹی 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب  آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کرکے عہد وفا کی تجدید کرے گی۔