Friday, April 26, 2024

پی ایس پی نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 190سے زائد ٹکٹ جاری کر دیئے

پی ایس پی نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 190سے زائد ٹکٹ جاری کر دیئے
June 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے اب تک 190 سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں ، سب سے زیادہ سندھ اسمبلی کیلئے اب تک 90 سے زائد امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں ۔ مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کیلئے  60 سے زائدامیدوارمیدان میں اتارے  جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 130 سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ۔ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 40  ،  پنجاب اور بلوچستان سے 10، 10 سے زائد جبکہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 8 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔ پی ایس پی نے سندھ اسمبلی کیلئے 90 سے زائد امیدوار میدان میں اتاردیئے  جب کہ پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کیلئے 20، 20 سے زائد جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 10 سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں ۔