Sunday, September 8, 2024

پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی

پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی
September 18, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں 5 ماہ بعد پھر سیاسی بسنت کا آغاز ہوگیا۔ پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔ رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔ ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی مصطفیٰ کمال کو پیارے ہوگئے۔

پریس کانفرنس کے دوران چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال بولے بانی ایم کیو ایم کا چیپٹر کلوز ہوگیا، اب بھٹکے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ بہت لوگ ان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ عوام بھی رہزن اور رہبر میں فرق کریں۔ جس کو گمراہی سے بچنا ہے وہ ہمارے پاس آجائے۔