Friday, May 17, 2024

پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قائد متحدہ کے بیان کی مذمت

پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قائد متحدہ کے بیان کی مذمت
March 25, 2017
کرا چی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نےایم کیوایم کے بانی قائد کو بھارتی وزیراعظم سے مدد مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رضا ہارون کہتے ہیں 22 اگست کو کارروائی ہوجاتی تو آج یہ نوبت نہ آتی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کسی  فرد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ مہاجروں کی حب الوطنی کو مشکوک بنائے ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے بانی کی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مدد کی اپیل ، ملک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مہاجر عوام جانتے ہیں کہ نریندرا مودی گجرات کا قصائی ہے کسی بھی فرد یا گروہ کو یہ اختیارحاصل نہیں کہ وہ کروڑوں محب وطن مہاجر عوام کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لیئے پکارے اور ان کی حب الوطنی کو مشکوک بنانے کی گھناؤنی سازش کرے ۔ دوسری جانب  پی ایس پی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے بھی ایم کیو ایم کے بانی کے بیان کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر22 اگست کو قانون حرکت میں آتا تو ان  کی یہ ہمت نہ ہوتی ، ایم کیو ایم کے بانی را کے ایجنٹ  اور ملک دشمن ہیں اور اسی وجہ سے ۔ مہاجر عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے بانی سمیت ملک دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے