Wednesday, May 8, 2024

پی ایس فائنل:قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں زوروشور سے جاری

پی ایس فائنل:قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں زوروشور سے جاری
February 26, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں  فائنل کےلئے قذافی سٹیڈیم میں بھر پور  تیاریاں جاری ہیں لیکن یہاں فائنل کرانے  بارے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کرانے کا معاملہ انتظامی اجلاسوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی پی ایس ایل فائنل بارے مشاورت کی ہے لیکن حتمی اعلان ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب قذافی سٹیڈیم  میں تیاریاں جاری ہیں۔  سٹیڈیم کی صفائی سمیت ارد گرد نصب کھمبوں پرروشنی کے لئے بلب بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں  شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے حصول کے لئے قذافی سٹیڈیم کے چکرلگانا شروع کردیئے ہیں مگر مایوسی کے سوا انہیں تاحال کچھ حاصل نہیں ہورہا۔ فائنل میچ کے لئے گراؤنڈ کی تیاری مکمل ہوچکی ہے غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹی وی کریو کے ویزے بھی  لگ چکے ہیں اب صرف حکومتی گرین سگنل کا انتظار ہے۔