Wednesday, May 8, 2024

زلمے پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

زلمے پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
February 26, 2017

دبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کا میلہ عروج پر پہنچ گیا، پشاور زلمے کی دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے شکست، زلمے ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے، کوئٹہ دوسرے نمبر پر آگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئےایک سو انتیس رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم کا آغاز بھی محتاط رہا، کامران اکمل اور تمیم اقبال نے چھ اوورز میں اڑتیس رنز کا آغاز کیا۔ تمیم اقبال سات رنز بنا کر ہم وطن محموداللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کامران اکمل کا ساتھ نبھانے کے لیے مارلن سیموئلز میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور اسی کے ساتھ ہی سیموئلز بھی آؤٹ ہوگئے جنہوں نے صرف سات رنز بنائے تھے۔ پشاورزلمی کی دو وکٹیں نوویں اوور پر گریں جب کامران اکمل ایل بی ڈبلیو اور شکیب الحسن رن آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کو آخری اوور میں جیت کے لیے سات رنز درکار تھے جو آفریدی نے پہلی دو گیندوں پر لگاتار چوکے لگا کر حاصل کرلئے۔ پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ یکم مارچ سے کوالیفائنگ فائنل ہوں گے۔