Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل کے کراچی میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، پی سی بی

پی ایس ایل کے کراچی میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، پی سی بی
March 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے کراچی میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، شہر قائد سے پی ایس ایل کے میچز منتقل کرنے کی تجویز ابھی تک سامنے نہیں آئی، اگر کوئی تجویز آتی ہے تو اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے جس کے بعد  شہر قائد میں 12 مارچ سے شروع ہونے والے  پی ایس ایل میچز  کے انعقاد  شائقین  کرکٹ تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میچز کے شیڈول میں تاحال کوئی  تبدیلی نہیں کی گئی اور ابھی تک کے فیصلے کے مطابق تمام میچز کراچی میں ہی ہوں گے ، البتہ اگر کوئی  میچز دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی کوئی تجویز سامنے آتی ہے تو اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔